سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ہے کہ اگرصدر زرداری نے موجودہ سیٹ اپ میں مرضی کی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی تو موجودہ حکومت15نومبر تک ختم ہوسکتی ہے تاہم وسط مارچ تک تبدیلی یقینی ہے ۔ انہوں نے یہ بات بورے والا کے نواح میں صوفی بزرگ اللہ داد کے عرس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اعجاز الحق کا کہناتھا کہ حکومت کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی اور حکومت امریکی خوشنودی کی تمام حدیں پھلانگ رہی ہے پارلیمنٹ کو تمام اہم امورسے دور رکھا جارہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ۔ اعجازالحق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو فرینڈلی اپوزیشن چھوڑدینی چاہیے کیونکہ قوم تبدیلی چاہتی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169377
اگرصدر زرداری نے موجودہ سیٹ اپ میں مرضی کی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی تو موجودہ حکومت15نومبر تک ختم ہوسکتی ہے تاہم وسط مارچ تک تبدیلی یقینی ہے ۔